بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ فلم رستم میں ٹائٹل کردار نبھانا ان کے لئے مشکل نہیں تھا۔
اکشے کمار کی فلم رستم حال ہی میں ریلیزہوئی ہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ' میرے لئے یہ کردار نبھانا مشکل نہیں تھا کیونکہ مجھے تو بس کردار نبھانا تھا۔
مجھے لگتا ہے کہ یہ فلم خواتین کو زیادہ پسند آئے گی۔
فلم کا اسکرپٹ بالکل مختلف ہے، پہلی بار ایک خاتون، رشتے میں دھوکہ کرتی ہے اور پھر 'کم بیک' کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
style="text-align: right;">دیکھئے گا یہ فلم کتنے سارے طلاق کےواقعات کو بھی روکنے کے قابل رہے گی" ۔
اکشے کمار نے کہا " میں نہیں چاہتا کہ کوئي مجھے ایک ہی طرح کی فلموں کے لئے 'ٹیگ' کرے۔
معاشرے کے لوگ اب ہر طرح کے رول کو قبول کر رہے ہیں۔
اگر اس طرح کے اور بھی رول ملیں گے، تو ضرور کرتا رہوں گا۔
میں خوش ہوں کہ اس انڈسٹری کا حصہ ہوں۔
مجھے کوئی ملال نہیں ہے، کوئی بھی میرے جیسا کیریئر بنانا پسند کرے گا۔
اگر میں کوئی ملال رکھوں گا تو مجھ سے برا انسان کوئی نہیں ہو گا کیونکہ خدا نے مجھے جو کچھ بھی دیا ہے اس میں ملال کا کوئی امکان نہیں ہے"۔